انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے حما یت یافتہ امیدوار پر جرمانہ

جمعرات 1 فروری 2024 12:54

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) ڈی ایم او نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 175 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار جمشید دستی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔جرمانہ آرڈر کے مطابق جمشید دستی نے شریف چھجڑا میں بلااجازت جلسہ کیا اور غیر شائستہ زبان استعمال کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں جمشید دستی کو 2 فروری تک جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے،ڈی ایم او نے کہا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں نا اہلی کےلئے معاملہ الیکش کمیشن کو بھیجا جائے گا۔دوسری طرف جمشید دستی کے وکیل شاکر سکھانی ایڈووکیٹ نے الزام کو غلط اور جرمانے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید دستی نے کارنر میٹنگ کی تھی اور انہوں نے کارنر میٹنگ میں کوئی غیرشائستہ زبان استعمال نہیں کی تھی۔\378