بغیر اجازت جلسہ، جمشید دستی پر 50 ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 1 فروری 2024 15:58

بغیر اجازت جلسہ، جمشید دستی پر 50 ہزار روپے جرمانہ
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 پر امیدوار جمشید دستی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جمشید دستی نے بغیر اجازت جلسہ اور غیر شائستہ تقریر کی تھی۔جمشید دستی کے وکیل نے دعوی ٰ کیا کہ جمشید دستی نے چار دیواری میں کارنر میٹنگ کی تھی، غیراخلاقی زبان بھی استعمال نہیں کی گئی۔