
صادق سنجرانی انتخابی مہم کے سلسلے میں دالبندین پہنچ گئے
اعتماد کا اظہار کرنے پر قبائلی عمائدین کا شکر گزار ہوں،اللہ نے کامیابی دی تو چاغی سے پسماندگی کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کرونگا، چیئرمین سینیٹ
جمعرات 1 فروری 2024 22:35

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ اور چاغی پی بی 32 سے بی اے پی کے ٹکٹ سے صوبائی نشست کے لئے امیدوار ہے گزشتہ ہفتے سے رخشان ڈویژن کے دورے پر ہیں بروز جمعرات چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی تفتان، نوکنڈی کا دورہ مکمل کرکے دالبندین سنجرانی ہاؤس پہنچے جہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان ،اپنے اتحادی اور ضلع کے قبائلی عمائدین سے تفصیلی ملاقات کیا بعد ازہ صادق خان سنجرانی کلی غریب آباد ریکی ہاوس پہنچے جہاں ممتاز قبائلی رہنما و معروف کنٹریکٹر حاجی عبد الروف ریکی نے ایک بڑے اجتماع میں 8 فروری کے الیکشن میں چیئرمین سینٹ کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اجتماع میں موجود تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ،اللہ نے کامیابی دی تو چاغی سے پسماندگی ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، ضلع کے قبائل نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انھیں مایوسی نہیں ہوگی ،سب کو ساتھ لیکر چلے نگے بعدازہ وہ ممتاز قبائلی رہنما حاجی امان اللہ لانگو کے رہائش گاہ پہنچے ان سے 8 فروری کے الیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی چیئرمین سینٹ کے بھائی سابق مشیر این اے 260 کے امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی گزشتہ ایک ماہ سے ضلع چاغی میں بھر پور الیکشن کمپین چلا رہے ہیں ادھر تحصیل چاگئے میں قبائلی رہنما سردار جمعہ خان میرانزئی اپنے برادری سمیت صادق خان سنجرانی کی حمایت کا اعلان کردیا اس وقت ضلع چاغی میں بی اے پی کے امیدوار حاجی محمد صادق خان سنجرانی کا الیکشن کمپین بڑے جوش خروش کے ساتھ جاری ہے اب تک ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.