لیاری میں اہلسنت والجماعت اور راہ حق پارٹی کا جے یو آئی کی مکمل حمایت کا اعلان

این اے 239 لیاری پر مولانا نورالحق اور پی ایس 106 پر علامہ ناصر سومرو(کتاب)مشترکہ امیدوار ہوں گے،علامہ تاج محمد حنفی

جمعہ 2 فروری 2024 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) اہلسنت والجماعت کراچی اور پاکستان راہ حق پارٹی نے لیاری میں جے یو آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،این اے 239 لیاری پر شیخ الحدیث مولانا نورالحق اورپی ایس 106 پر علامہ ناصرمحمود سومرو مشترکہ امیدوار ہوں گے، یہ اعلان اہلسنت والجماعت کراچی کے صدرعلامہ تاج محمد حنفی نے مولانا نورالحق اورعلامہ ناصرمحمود سومرو کے ہمراہ مرکز اہلسنت پر مشترکہ پریس کانفرنس کیا، اس موقع پر اہلسنت والجماعت ضلع سائوتھ کے صدرمفتی حمید احمد سعدی، جے یو آئی کے محمد اقبال سومرو، مولانا نصیراللہ سمیت راہ حق پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے، علامہ تاج محمد حنفی نے کہا کہ جے یوآئی ہماری جماعت ہیں،دینی ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے، مولانا نورالحق اورعلامہ ناصر محمود سومرو کی جیت تاج محمد حنفی کی جیت ہوگی،اہلسنت والجماعت کے تمام کارکن اور ہمدرد جے یوآئی امیدواروں کو اپنا امیدوار سمجھ کر دن رات محنت کریں اور کتاب کو کامیابی یقینی بنائے، دریں اثنا دریں اثنا کچھی مسلم چاکی سومرو جماعت ، مندرہ جماعت ، متحدہ قبائل بہار کالونی ، مجلس احباب سوات گلستان کالونی ، سوات برادری آگرہ تاج کالونی سمیت لیاری کی متعدد علاقائی جماعتوں اور برادریوں نے مولانا ناصر محمود سومرو اور مولانا نورالحق سے الگ الگ ملاقاتوں میں کتاب پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا نورالحق اور علامہ ناصر سومرو نے کہا کہ لیاری کی خوشحالی اور امن کیلئے 8 فروری کو کتاب پر مہر لگائے۔