ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی تمام محکمہ جات جنرل الیکشن 2024 کے بہتر، شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، خالد اقبال

جمعہ 2 فروری 2024 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2024ء) جنرل الیکشن 2024 کے لیے جاری تیاریوں کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل، و دیگر افسران سے ملاقات کے دوران الیکشن کی تیاری مکمل کرنے، سٹاف کی ٹریننگ، سکیورٹی کی فراہمی، ڈیوٹیوں کا اجراء، الیکشن سٹاف کی ایریا تک رسائی، گاڑیوں کی فراہمی، سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن، برفانی ایریا کے پولنگ سٹیشن کے راستوں کی بحالی، پولنگ میٹریل کی فراہمی، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں لائعہ عمل، سکیورٹی اور سٹاف کی ٹرانسپورٹ کے ہے مناسب گاڑیوں کی فراہمی، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالیسے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے سکیورٹی کی فراہمی اور الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون یقین دہانی کرائی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد زیشان خان نے الیکشن کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے، سٹاف کی پولنگ سٹیشن تک رسائی، پولنگ کے پر امن انعقاد اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ریٹرننگ افسران کو پولنگ سٹیشنوں پر پانی، بجلی، معزور افراد کے لیے ریمپس و دیگر سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی تمام محکمہ جات اور شہریوں کے تعاون سے جنرل الیکشن 2024 کے بہتر، شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زیشان خان، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید، ریٹرننگ آفیسر این اے 17 ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد ارشاد، ریٹرننگ آفیسر این اے 16 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی، ریٹرننگ آفیسر پی کی-45، ریٹرننگ آفیسر پی کی-43 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر خان خلیل، ریٹرننگ آفیسر پی کی-42 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر3 زرک یار خان تورو، ریٹرننگ آفیسر پی کے -44 ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد ادریس ودیگر نے شرکت کی۔