تحریک منہاج القرآن کا این اے 70 سے فردوس عاشق اعوان کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 3 فروری 2024 17:56

تحریک منہاج القرآن کا این اے 70 سے فردوس عاشق اعوان کی حمایت کا اعلان
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے صدر حافظ احتشام الحق نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی حلقہ این اے 70 اور پی پی 45میں بھرپور حمایت اور کا اعلان کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چوہدری طاہر محمود ہندلی اور تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے جملہ تنظیمی قائدین کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر حلقہ این اے 70 اور پی پی 45 میں انتخابی نشان عقاب کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کر ینگے۔