پی پی 171سے امیدوار شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران دائود کے حق میںدستبردار

ہفتہ 3 فروری 2024 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 171سے امیدوار شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران دائود کے حق میںدستبردار ہو گئے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی بدر نے کہا کہ این ای127میں عوام کی بہت بڑی سپورٹ بلاول بھٹو کیساتھ ہے،عوام کو بلاول بھٹو کے موقف تقسیم اور نفرت کی سیاست سے نجات پسند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں شکیل پاشا ایڈوکیٹ،میاں ایوب،سہیل ملک ،عامر سہیل بٹ ،آغا تقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کنفیوژن روکنے کے لیے یہ اقدامکیا۔شکیل پاشا کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں،این ای127میں بہت سے آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے حق میں دستبرداری کی ہے۔میاں ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ تقسیم ہونے سے روکنے کے لیے شکیل پاشا دستبردار ہوئے ہیں۔دستبردار ہونے والے امیدوار شکیل پاشا نے کہا کہ میرا پیپلز پارٹی کیساتھ بہت پرانا تعلق ہے،پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں،ہمارا مقصد بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے اس لیے وسیع تر مفاد میں دستبرداری کا اعلان اورپی پی 171سے پارٹی امیدوار عمران دائود کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔