ؔعام انتخابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان چارسدہ میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

اتوار 4 فروری 2024 20:35

ؔعام انتخابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے ..
+پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) عام انتخابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان چارسدہ میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے ان کا اعلان باقاعدہ اعلان اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور آفتاب احمد شیرپا نے چارسدہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جس کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ چارسدہ کے دو قومی حلقوں این اے 24 اور این اے 25 پر ہوئی این اے 24 پر اے این پی کے امیدوار عرفان عالم کیو ڈبلیو پی کے امیدوار آفتاب شیرپا کے حق میں دستبردار ہوئے جبکہ این اے 25 پر کیو ڈبلیو پی کے امیدوار قیصر جمال اے این پی امیدوار ایمل ولی خان کے حق میں دستبردار ہوئے پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں کے دستبردار ہونے والے امیدواران سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے