لاہور میں اٹھارہ مقامات پرپولنگ سامان متعلقہ افسران کے حوالے کردیا گیا

متعلقہ افسران اوقات کار میں وصول سامان کی محفوظ منتقلی یقینی بنائیں گے‘ڈی سی لاہور

اتوار 4 فروری 2024 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) الیکشن کمیشن کے احکامات پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اٹھارہ مقامات پرپولنگ سامان متعلقہ افسران کے حوالے کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرلاہور نے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا تھا،این اے ایک سوسترہ کیلئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ سے مخصوص سامان جاری ہوا،این اے ایک سواٹھارہ کیلئے یو ای ٹی اقبال آڈیٹوریم کمپلیکس،این اے ایک سوانیس کیلئے یوای ٹی سائنس میوزیم،این اے ایک سوبیس کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن رکھ چھبیل مناواں سے سامان جاری کیا گیا۔

این اے ایک سواکیس کیلئے گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو،این اے ایک سوبائیس کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول صدر،این اے ایک سوتیئس کیلئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فارویمن کاہنہ نو،این اے ایک سوچوبیس کیلئے ورکرز ویلفیئرہائیرسیکنڈری سکول فاربوائز نشتر کالونی ،این اے ایک سوپچیس کیلئے ورکرزویلفیئر ہائیرسیکنڈری سکول فارگرلز لیبر کالونی ڈیفنس روڈ ،این اے ایک سوچوبیس کیلئے پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی ٹھوکرنیاز بیگ،این اے ایک سوستائیس کیلئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فارویمن ٹاون شپ شاہ جیلانی روڈ پر سامان جار ی کیا گیا۔

(جاری ہے)

این اے ایک سواٹھائیس کیلئے گورنمنٹ گرلزہائی سکول شہدائے اے پی ایس ماڈل ٹاون،این اے ایک سوانتیس کیلئے پنجاب ریونیواتھارٹی شاہراہ ایوان تجارت بالمقابل گورنرہائوس اور این اے ایک سوتیس کیلئے پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ پرانی انارکلی سے پولنگ سامان جاری کیا گیا۔ڈی سی لاہوررافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران اوقات کار میں وصول سامان کی محفوظ منتقلی یقینی بنائیں گے،الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام عملے کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں،الیکشن تیاریوں کے تمام مراحل میں سکیورٹی اداروں اور انتظامی افسران سے مکمل کوارڈی نیشن کی جارہی ہے۔