عام انتخابات کیلئے تیارکیا جانے والا ایم ای ایس سسٹم سادہ اورآسان ہے اوراس پرمکمل اعتماد ہے،

ای ایم ایس سسٹم کی جانچ کیلئے کئی آزمائشی تجربات کئے جاچکے ہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

پیر 5 فروری 2024 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے تیار کیا جانے والا ایم ای ایس سسٹم سادہ اور آسان ہے اور اس پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہاکہ ای ایم ایس سسٹم کی جانچ کیلئے کئی آزمائشی تجربات کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم ہو کرنل سعد اور ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کے ہمراہ الیکشن کمیشن میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر بڑا اعتماد ہے اس کی فعالیت دیکھنے کیلئے کافی تجربات بھی کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ پریذائیڈنگ افسر ان نے ای ایم ایس پر صرف فارم 45 کی تصویر لیکر بھیجنی ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کیلئے ای ایم ایس سے ذیادہ آسان سسٹم نہیں ہوسکتاہے l ڈی جی ائی ٹی خضر حیات ای ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیاہے اس سسٹم کو اس سے قبل 40 انتخابات میں استعمال کیا جاچکا ہے انہوں نے کہاکہ پریذائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو نتائج بھجوائے گا اوراگر نتائج ترسیل میں کوئی ایشو ہوا تو پریذائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں ریٹرننگ افسر کو نتائج پہنچائے گا انہوں نے کہاکہ ای ایم ایس سسٹم نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کی فوری طور پر نشاندھی کرے گا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ر سعد نے میڈیا کو بتایا کہ ای ایم ایس سسٹم کی مالیت ابھی بتانا مشکل ہے اس سسٹم پر کام کرنے کیلئی3600 ای ایم ایس اپریٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ای ایم ایس سے متعلق انٹرنیشنل سٹینڈرڈز بنائے گئے ہیں ای ایم ایس کی ورکنگ کیلئے انتہائی محفوظ نیٹ ورک موجود ہے انہوں نے کہاکہ این اے 197 کے خط پر ریٹرننگ افسر سے تفصیلی بات ہوئی،این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے ہیلپ لائن کی بجائے ڈی ار او کو خط لکھ دیااین اے 197 کے ریٹرننگ افسر کے ای ایم ایس پر خدشات کو حل کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اس سسٹم کے تحت نتائج کب تک آئیں گے اس پر کوئی حتمی رائے دینا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ای ایم ایس کے حوالے سے مختلف مراحل پر پانچ ٹرائلز کیے گئے ہیں اورمعلومات کی ترسیل پر انے والے مسائل کو حل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ریٹرننگ افسران کو سیٹلائٹ کنیکشن بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان