پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 6 فروری 2024 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق مجموعی طور پر پارٹ 1امتحان میں 23ہزار 629 طلباء وطالبات نے حصہ لیاجن میں 21ہزار 647 اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے،سالانہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا نتیجہ 98 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ پارٹ 2 سالانہ امتحان دوم میں 8ہزار 364 طلبہ وطالبات نے شرکت کی جن میں سے 6ہزار 609 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے اور نتیجہ 79 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :