+لیاری الائنس کی ریلی صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری،عبدالشکور شاد،احمد بلال سلیم قادری اور محمد اقبال علامہ رضی حسینی کی قیادت میں نکالی گئی

منگل 6 فروری 2024 21:45

ن*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) لیاری الائنس کی ریلی صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری،عبدالشکور شاد،احمد بلال سلیم قادری اور محمد اقبال علامہ رضی حسینی کی قیادت میں نکالی گئی۔چیل چوک سے لیاری الائنس کی انتخابی ریلی کا آغاز ہواکیاگیا۔ این اے 239 پی ایس 107اور پی ایس 106کے علاقہ مکینوں نے لیاری الائنس کی ریلی کا استقبال کیا۔

لیاری الائنس کی ریلی کے موقع پر ہرطرف الائنس کے پرچموں کی بہارنظر ائی۔ریلی کے موقع پر لیاری الائنس کے نعروں سے لیاری گونج اٹھا۔ریلی کی قیادت کرنے والے رہنماؤں نے مختلف مقامات پر خطابات بھی کیے۔صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے لیاری کی کوئی سڑک کوئی گلی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

لیاری کی عوام کے ووٹوں پر راج کرنے والوں نے لیاری کو کبھی کچھ نہیں دیا۔

سابقہ حکمرانوں نیلیاری کو گندگی کے ڈھیر اور کچرا دیا ہے۔لیاری کو اس حال میں پہنچانے کے باوجود یہ کس منہ سے دوبارہ لیاری کی عوام سے ووٹ مانگنے کے لیے آ رہے ہیں۔آج لیاری کے لوگوں کو سوچنا ہے اپنی نسل کو بچانے کے لیے ووٹ جو ایک امانت ہے اسے اس کے صحیح حقدار تک پہنچانا ہے۔ملک 75 سالوں سے جس دورائے سے گزر رہا ہے ان حکمرانوں نے عوام کی بنیادی ضروریات تک پوری نہیں کی ہیں۔

لیاری میں نہ بجلی ہے نہ پانی نہ صحت کی سہولیات سیورج کے سسٹم کی بھی ابتر صورتحال ہے۔جنہوں نے جو دعوے کیے ہیں بس ان کے دعوے دعوے ہی رہ گئے ہیں۔افسوس اس بات کا ہے کہ اور صوبوں میں تو حکومت بدلتی رہتی ہیں مگر صوبہ سندھ میں گزشتہ 35 سالوں سے ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔عبدالشکور شاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب لیاری کی عوام کو عہد کرنا ہوگا کہ وہ کسی کے بھی بہکاوے میں نہیں آئے گی۔

لیاری کے نوجوانوں کا مستقبل ان نام نہاد جماعتوں نے داؤ پر لگا دیا ہے۔لیاری کی نوجوان نسل سے کتابیں ہاتھوں سے چھین کر انہیں دوسرے کاموں پر لگا دیا ہے۔احمد بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ آج ہماری لیاری سے مخلصی دیکھ کر آزاد امیدوار شاہد علی بھٹو بھی ہمارے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔انہوں نے باقاعدہ اعلان کیا اور اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لیاری کی عوام جس طریقے سے یہاں زندگی گزار رہی ہے ایسا تو منجوداڑو کے دور میں بھی کبھی نہیں تھا۔لیاری کے باشعور لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کون مخلص ہے اور کون ان کو فریب میں لے رہا ہے۔ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جواپنی کارکردگی دکھائیں اورلیاری کے عوام کے دلوں پر راج کریں۔وہ لوگ لیاری کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس ملک کی ترقی بقا اور سلامتی کے ساتھ ساتھ عوام کا دکھ درد بھی سمجھیں۔

جس ملک کی عوام خوشحال ہوتی ہے وہ ملک ترقی کرتا ہے۔علامہ رضی حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائیں ہم سب مل کر خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ایسا خوشحال پاکستان جہاں عوام کے پاس بجلی ہو پانی ہو صحت ہو اور تعلیم ہو۔ملک میں امن و امان ہو دہشت گردی نہ ہو۔یہ خوشحال ریلی کا منشور ہے اسلام پاکستان خوشحال پاکستان۔چہرے نہیں اب ہمیں سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے۔جب ملک میں اچھے دیانت دار ایماندار حکمران آئیں گے تو ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نظر آئے گا۔