سانگلہ ہل، کل (جمعرات ) کوہونے والے جنرل الیکشن میں حلقہ این اے 111 میں کانٹے دارمقابلہ ہوگا

بدھ 7 فروری 2024 12:42

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) کل (جمعرات )کوہونے والے جنرل الیکشن میں حلقہ این اے 111 میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہری محمد برجیس طاہر جو کہ چھ بار ایم این اے رہ چکے ہیں اور ساتویں بار ایم این اے کے لیے میدان میں ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری ارشد ساہی ہیں جن کا تعلق شاہ کوٹ سے ہے مگر حلقہ این اے 111 میں ن لیگ کے نامزد امیدوار چوہدری برجیس طاہر کو حلقہ کی مختلف برادریوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور یہ حلقہ ن لیگ کا گڑھ ہے مگر چوہدری ارشد ساہی کو بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے مگر ووٹ بینک بھی دونوں کا موجود ہے لیکن پھر بھی آٹھ فروری آج ووٹ سب سے زیادہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی کاسٹ ہوگا حلقہ میں تحریک لبیک کے امیدوار رضوان واہگہ ایڈووکیٹ بھی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں مگر مقابلہ چوہدری برجیس طاہر اور ارشد ساہی کے درمیان ہی ہوگا تحریک لبیک کے امیدوار ووٹ تو حاصل کریں گے مگر حلقہ میں مقابلہ دونوں کے ہی درمیان ہوگا ۔

\378