فیصل آباد، قومی کی10 اور صوبائی اسمبلی کی21 نشستوں پر انتخابات کیلئے میدان سج گیا،کئی جگہ کانٹے دار مقابلے ہوں گے

بدھ 7 فروری 2024 12:51

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی10اور صوبائی اسمبلی کی21 نشستوں پرآج 8 فروری بروز جمعرات کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کی پولنگ کے لئے میدان سج گیا،پولنگ صبح8 سے شام5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ مذکورہ انتخابات میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان،چوہدری عابد شیر علی،حاجی محمد اکرم انصاری، ڈاکٹر نثار جٹ، سدرہ بندیشہ، رانا نعیم خان، نواب شیر وسیر، میاں محمد علی سرفراز،راجہ دانیال احمد، میاں قاسم فاروق، میاں عرفان منان،شیخ محمد یوسف، میاں طاہر جمیل، رانا احمد شہر یارخان، محمد رزاق ملک، مہر حامد رشید، اسرار احمد منے خان، فقیر حسین ڈوگر، میاں خیال احمد کاسترو،خواجہ محمد رضوان، رانا علی عباس، رانا سکندر اعظم خان، محبوب الزماں بٹ سمیت کئی اہم امیدوارمیدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی فیصل آبادکے حلقہ این اے 95 میں کل 277868مردوں اور 236773خواتین سمیت 514641ووٹرز کے لئے کل 323پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 106مردانہ،102زنانہ اور 115مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔حلقہ این اے 96فیصل آباد میں 302459مردوں،260422خواتین سمیت کل 562891ووٹرز کیلئے 345پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 126مردانہ، 123زنانہ اور 96مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔

حلقہ این اے 97فیصل آباد تھری میں 272265خواتین اور 215438مردوں سمیت کل 491703ووٹرز کیلئے 341پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 101مردانہ، 101زنانہ اور 139مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔حلقہ این اے 98فیصل آباد چار میں 312431مردوں،267026خواتین سمیت کل 579457ووٹرز کیلئے 156مردانہ،152زنانہ اور 70مشترکہ سمیت 378پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔حلقہ این اے 99فیصل آباد پانچ میں 265019مردوں اور 226418خواتین سمیت کل 491437 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 172مردانہ،164زنانہ اور 56مشترکہ سمیت 392پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہیقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 فیصل آباد چھ میں 274365مردوں اور 233515خواتین سمیت کل 507880امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو گا جن کیلئے کل 377پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 176مردانہ،163زنانہ اور 38کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہوں گے۔

حلقہ این اے 101فیصل آباد سات میں کل 535081ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 280093مرد اور 254988خواتین شامل ہیں جن کیلئے 201مردانہ،182زنانہ اور 10کمبائنڈ سمیت 393پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔حلقہ این اے 102فیصل آباد 8 میں 288702مردوں اور 252951خواتین سمیت کل 541653ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 184مردانہ،176زنانہ اور 17کمبائنڈ سمیت 377پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آباد 9کے 289239مردوں اور 255399خواتین سمیت کل 544638ووٹرز کیلئے 386پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 191مردوں اور 189 خواتین کیلئے مخصوص ہیں جبکہ 6مشترکہ پولنگ سٹیشنز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔حلقہ این ای04 1 فیصل آباد 10 میں 278634مرد اور 249884خواتین سمیت کل 528518ووٹرز کیلئے 197مردانہ،170زنانہ اور 8کمبائنڈ سمیت 375پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے 10 حلقوں میں 277امیدوار برسر پیکار ہوں گے۔حلقہ این اے 95میں 25امیدواروں،حلقہ این ای96میں 24امیدواروں،حلقہ این اے 97میں 22امیدواروں،حلقہ این اے 98میں 20امیدواروں،حلقہ این اے 99میں 25 امیدواروں،حلقہ این اے 100میں 15امیدواروں،حلقہ این اے 101میں 33امیدواروں،حلقہ این اے 102میں 40امیدواروں،حلقہ این اے 103 میں 45امیدواروں اور حلقہ این اے 104میں 28امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

اسی طرح فیصل آبادکی صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پرمنعقد ہونیوالے انتخابات میں کل622 امیدوارحصہ لیں گے جن میں سے پی پی 98 میں 17 امیدوار،پی پی 99 میں 31 امیدوار،پی پی 100 میں 30 امیدوار،پی پی 101 میں 35 امیدوار،پی پی 102 میں 19 امیدوار،پی پی 103 میں 26 امیدوار،پی پی 104 میں 29 امیدوار،پی پی 105 میں 22 امیدوار،پی پی 106 میں 32 امیدوار،پی پی 107 میں 32امیدوار،پی پی 108 میں 13 امیدوار،پی پی 109 میں 21 امیدوار،پی پی 110 میں 26 امیدوار،پی پی 111 میں 23 امیدوار،پی پی 112 میں 37 امیدوار،پی پی 113 میں 26 امیدوار،پی 114 میں 41 امیدوار،پی پی 115 میں 33 امیدوار،پی پی 116 میں 30 امیدوار،پی پی 117 میں 25 امیدوار اور پی پی 118 میں 37 امیدوارمدمقابل ہیں۔

پولنگ کے حوالے سے فیصل آباد ریجن کے 2179 پولنگ اسٹیشنزحساس اور695 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔ریجن فیصل آباد میں کل 6868پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 3994 نارمل پولنگ اسٹیشنز، 2179 حساس پولنگ اسٹیشنزاور 695 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزشامل ہیں۔ریجن فیصل آباد کی6868پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے حوالے سے کل7ایس پیز،34ڈی ایس پیز،204انسپکٹرز 676سب انسپکٹر،1195اسسٹنٹ سب انسپکٹر،1263ہیڈکا نسٹیبلز،1063لیڈی کانسٹیبلز،10722کانسٹیبلزسکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 69ریزروز پولیس اور 59ایلیٹ ٹیمیں بھی الیکشن کو پر امن بنانے کیلئے موجود ہونگی۔

حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر1700سے زائدکلوز سرکٹ ٹی وی کیمرہ جات نصب کئے گئے ہیں جن کی کنٹرول رومز سے لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا ئے گی۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر عملد رآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا د نے پولنگ ڈے کے سلسلہ میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ہیں تاکہ کسی جگہ پر ٹریفک پرابلم پیدا نہ ہو۔

اس ضمن میں شہر میں ٹریفک سٹاف کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اورٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیدئیے گئے ہیں تاکہ الیکشن سنٹرز پر گاڑیوں کا رش نہ جبکہ الیکشن میں اپنے ووٹ کاسٹ کرنے والے شہریوں کیلئے پارکنگ کی جگہیں بھی مختص کی گئی ہیں۔الیکشن ڈیوٹی میں ٹریفک پولیس کے 5 ڈی ایس پیز،88 سینئر ٹریفک وارڈنز،487 ٹریفک وارڈنز،12 سینئر ٹریفک اسسٹنٹس اور 208 ٹریفک اسسٹنٹس سمیت کل800 ٹریفک اہلکار ضلع فیصل آباد میں د و شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اسی طرح ریسکیو 1122 کی جانب سے بھی فیصل آباد میں آج کے جنرل الیکشن کے حوالے سے ایمرجنسی کور پلان تیار کیا گیاہے اور134 ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 37 ایمبولینسز،116 موٹر بائیک ایمبولینسزکے علاوہ تمام ریسکیو وہیکلز کو ضلع بھر میں مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے نیزجنرل الیکشن کے موقع پرتمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔اس موقع پر800 ریسکیو اہلکار اور 1376 ریسکیو سکاؤٹس ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔