خیبر ضلعی ریٹرننگ آفیسرو ڈپٹی کمشنرکا سیکیورٹی فورسز حکام کے ہمراہ عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں گورنمنٹ کامرس کالج جمرود کا دورہ

بدھ 7 فروری 2024 18:39

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) ضلع خیبر ضلعی ریٹرننگ آفیسرو ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے سیکیورٹی حکام کے ہمراہ عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں گورنمنٹ کامرس کالج جمرود کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس)/ ریٹرننگ آفیسر این اے 27 حسیب الرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حامد، نعمان علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عامر زیب، ارشاد علی مہمند ، شہاب الدین اور دیگر آفسران موجودتھے۔

(جاری ہے)

ضلعی ریٹرننگ آفیسر خیبر نے کنٹرول روم، مٹیریل کی ترسیل اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کامرس کالج جمرود میں انتخابات کے حوالے سے گاڑیوں کے ذریعے سامان کی ترسیل کیلئے خصوصی اقدامات کرلیے گئے،ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے گورنمنٹ کامرس کالج جمرود میں عام انتخابات 2024 کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکمہ جات اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے تعینات ہیں۔\378