اسلام آباد ہائیکورٹ، ناصر راجہ کے بیٹے احمد ناصر راجہ کی بازیابی کے لئے درخواست دائر

بدھ 7 فروری 2024 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) محمد ناصر راجہ کے بیٹے احمد ناصر راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مغوی کی بازیابی کے لئے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ پیٹشن دائر کردی۔

(جاری ہے)

راجہ ناصر این اے 55 راولپنڈی سے اپنے بھائی راجہ بشارت کی انتخابی مہم کے انچارج ہیں اور پی پی 11 راولپنڈی سے خود بھی امیدوار ہیں۔درخواست میں بازیابی کی استدعا کی گئی ہے دوسری جانب سابق وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت کے بھائی اور پی پی ۱۱ راولپنڈی سے امیدوار اسمبلی محمد ناصر راجہ کوگزشتہ رات اسلام آباد سے اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا۔