/پاکستان فلاح پارٹی نے ملک بھر میں ان تمام حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 7 فروری 2024 20:30

، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) پاکستان فلاح پارٹی نے ملک بھر میں ان تمام حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی حمایت کا اعلان کر دیا جن میں پاکستان فلاح پارٹی کے امیدوار موجود نہیں ہیں۔جن حلقوں میں پاکستان فلاح پارٹی کے اپنے امیدوار ہیں وہ حسب دستور الیکشن میں حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار سید راشد گردیزی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای57 راولپنڈی اور رانا شاہد اقبال امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 48 نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں مشترکہ ملاقات کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق اج سید راشد گردیزی اور رانا شاہد اقبال کی قیادت میں پاکستان فلاح پارٹی کے سینیئر عمائدین کے ایک وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سید نئیر حسین بخاری نے پاکستان فلاح پارٹی کے قائدین کو کہا کہ اگر ہم کچھ عرصہ پہلے اپس میں مل پاتے تو ہم عوامی طور پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لیتے ہیں لیکن اب وقت کا دامن تنگ ہے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن نہیں البتہ انہوں نے سید راشد گردیزی سے کہا کہ جن حلقوں میں پاکستان فلاح پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہی وہاں پہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں سید راشد گردیزی نے کہا کہ ہم نے وسیع ترقومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ان حلقوں میں مدد کریں گے جہاں پہ پاکستان فلاح پارٹی کے اپنے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے سید راشد گردیزی نے وضاحت کی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں موجود افرا تفری کو ختم کرنے کے لیے ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کو فیصلہ کیا ہے۔

قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہم مل جل کر کام کریں گے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کا سیاسی فلسفہ یہ ہے کہ تمام پارٹیوں کو اپنے ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کے بعد پاکستان فلاح پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی قیادت کی ملاقات کا اہتمام کریں گے اور مل جل کر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔