# ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کا سٹاف اور الیکشن میٹریل کی روانگی جائزے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کا دورہ

بدھ 7 فروری 2024 20:30

) پشاور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خالد اقبال نے ریٹرننگ افسران سے ملاقات کی، سٹاف اور میٹریل اپنے ایریا کی طرف روانگی کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حوصلہ افزائی کی۔جنرل الیکشن 2024 کا انعقاد 8 فروری بروز جمعرات کی جا رہا ہے جس کے لیے تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔ ملک بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی جنرل الیکشن 2024 کے لیے پولنگ کا انعقاد 8 فروری کو کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایبٹ آباد کی ہدایات پر الیکشن کی تیاری جاری ہے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے سٹاف کو پولنگ میٹریل اور سٹاف کی اپنے ایریا کی جانب روانگی مکمل ہو چکی ہے۔جنرل الیکشن 2024ایبٹ آباد میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں حلقہ این اے 16 اور 17 جبکہ پی کے کی 4 نشستوں 42، 43 44،،45 کے لیے ووٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنرل الیکشن 2024 کے دوران ایبٹ آباد میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ52ہزار621ہے جس میں خواتین کی تعداد 451229اور مرد ووٹرز کی تعداد 501392ہے۔ ضلع ایبٹ آباد میں جنرل الیکشن کے لئے کل 788 پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کے لئے 788 پریزائڈنگ آفیسرز اپنی خدمات انجام دیں گے جب کہ 1275 پولنگ آفیسرز، 2550 اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز اور 1275 سپورٹنگ سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

سکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور سکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 24/7 سرولنس کے لیے 65 پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی انسٹال کیے گئے ہیں جن کے زریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔امن و امان کے قیام اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں کو بھی سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوے انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقین بنائیں۔ تمام شہری اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔