پشاور، پولنگ اسٹیشن سے جعلی پولیس اہل کار گرفتار

جمعرات 8 فروری 2024 13:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 179 سے ایک جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کی وردی میں ملبوس اسلحے کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا جہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو اسلحے سمیت قابو کر لیا ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت متعدد شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔