پشاورمیں پولنگ اسٹیشن سے جعلی پولیس اہلکارگرفتار

جمعرات 8 فروری 2024 14:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) پشاور کے حلقے این اے 31 میں پولنگ اسٹیشن 179 سے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ ٹان منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔