میرپورخاص: این اے212 ٹنڈو جان محمد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

فائرنگ گیسٹ ہاؤس کے باہر ہوئی ،ہمیں ڈرانے کے لیے ہمارے ملازم کو قتل کیا گیا، پی پی رہنما کا الزام

جمعرات 8 فروری 2024 16:17

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) سندھ کے ضلع میرپور خاص میں این اے 212 ٹنڈو جان محمد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کے گیسٹ ہاؤس کے باہر ہوئی، گولیاں لگنے سے گیسٹ ہاؤس کا چوکیدارجاں بحق ہوا۔پی پی رہنما کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہمیں ڈرانے کے لیے ہمارے ملازم کو قتل کیا گیا۔اس سے پہلے 2 دن قبل میرپور خاص سے پی پی پی کے امیدوار ذوالفقار شاہ پر حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔