پشاورمیں پولنگ اسٹیشن سے جعلی پولیس اہلکارگرفتار

جمعرات 8 فروری 2024 21:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) پشاور کے حلقے این اے 31 میں پولنگ اسٹیشن 179 سے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا۔ جسے فوری گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔