پولنگ کا دن پرامن گزرا، الیکشن عملے نے بہت عمدہ کام کیا، رانا ثنا اللہ

جمعہ 9 فروری 2024 03:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پولنگ کا دن پرامن گزرا، الیکشن عملے نے بہت عمدہ کام کیا۔

(جاری ہے)

این اے 102 سمن آباد کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ 8 فروری کا دن بہت پرامن گزرا ہے، الیکشن عملے نے بہت عمدہ کام کیا۔