قومی اسمبلی کے حلقہ این اے195 لاڑکانہ II سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار نذیر احمد بگھیو ایک لاکھ 33 ہزار 830 ووٹ لیکر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے195 لاڑکانہ II سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار نذیر احمد بگھیو ایک لاکھ 33 ہزار 830 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 621 تھی جبکہ ایک لاکھ 96 ہزار 358 ووٹ ڈالے گئے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار صفدر علی عباسی 48 ہزار 893 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 45.92 فیصد رہی ۔