سندھ اسمبلی کےحلقہ پی ایس۔81 دادو ۔2 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیاض علی بُٹ 54 ہزار338ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔81 دادو ۔2 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار فیاض علی بُٹ 54 ہزار338ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار لیاقت علی جتوئی 46ہزار 963 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 48.07فیصد رہا۔