قومی اسمبلی کے حلقہ این اے106 ٹوبہ ٹیک سنگھ II سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد جنید انوار چوہدری ایک لاکھ 37ہزار629ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے106 ٹوبہ ٹیک سنگھ II سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد جنید انوار چوہدری ایک لاکھ 37ہزار629ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خالد نواز ایک لاکھ 36 ہزار924ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناس56.78فیصد رہا۔