قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75 نارروال I سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انوار الحق چوہدری 99ہزار625ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75 نارروال I سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انوار الحق چوہدری 99ہزار625ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار طاہر علی جاوید 75 ہزار624ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب51.56فیصد رہا۔