عمر ایوب اور زرتاج گل نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں

عمر ایوب نے ہری پور اور زرتاج گل نے ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی

جمعہ 9 فروری 2024 18:04

عمر ایوب اور زرتاج گل نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب اور زرتاج گل نے اپنے اپنے حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے 604 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمر ایوب خان 192948 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان 112389 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔اسی طرح کے پی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 سے 226 پولنگ اسٹیشنز کے 226 غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار محمود قادر خان 32929 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔