ملکی استحکام و سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جمعیت علما اسلام چمن

جمعہ 9 فروری 2024 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) جمعیت علما اسلام چمن کے رہنما اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے ممبر مولانا حافظ محمد صدیق مدنی ، مولوی عبد الرزاق خادم ، محمد فرید نثار اور حافظ سیف الرحمن صدیق نے این اے 265 پشین پر جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان مدظلہ، این اے 266 قلعہ عبداللہ چمن پر مولانا صلاح الدین ایوبی اور دیگر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہے اور قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک پاکستان اور علما کرام کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانہ دے کر ملک کی دفاع پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہے پے درپے علما کرام کی قتل عام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اور ہر فورم پر دہشت گردی کے خلاف مثالی کردار ادا کیا ہے ریاستی ادارے ملکی آہین وقانون کے مطابق علما کرام اور بے گناہ معصوم طلبہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے درندوں نے جس درندگی کا عمل کیا ہے اس کے تاریخ نہیں ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند سالوں سے دلخراش واقعات نے پوری قوم کو رنجیدہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ چالیس ہزار علما کرام نے اپنے خون کے نذرانہ دے کر ملک کی آزادی اور بقا کو یقینی بنایا لیکن آج بدقسمتی سے مملکت خدا داد پاکستان میں علما کرام کی قتل عام کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک پاکستان اور علما کرام کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ امن پسندی کا درس دیا ہے۔