نوشہروفیروز میں 2 قومی اور 4 صوبائی اسمبلی نشستوں پر پی پی پی کا کلین سویپ

جمعہ 9 فروری 2024 22:56

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) ضلع نوشہروفیروز کے 2 قومی اور 4 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پی پی پی نے جی ڈی اے اور ن لیگ کو شکست سے دوچار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے این اے 205 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سید ابرار علی شاہ 122675 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ سابقہ وفاقی وزیر جی ڈی اے و مسلم لیگ ن کے سید اصغر علی شاہ 54404 ووٹ دوسرے نمبر پر رہے نوشہروفیروز این اے 206 پر پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی بیہن 131161 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ سابق وفاقی وزیر این پی پی کے سربراہ جی ڈی اے کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ جتوئی 77117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے صوبائی حلقہ پی ایس 32 کنڈیارو پر پیپلزپارٹی کے سید سرفراز حسین شاہ 58761 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جی ڈی اے کے امیدوار سید زوہیب علی شاہ 27413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے پی ایس 33 بھریا پر پیپلزپارٹی کے سید حسن علی شاہ 60617 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن و جی ڈی اے کے امیدوار شکیل جلبانی 28175 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے پی ایس 34 نوشہروفیروز پر پیپلزپارٹی کے امیدوار شہید بینظیر آباد ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری ممتاز علی چانڈیو 52385 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے شاہنواز خان جتوئی 46442 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے پی ایس 35 مورو پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور شہید بینظیرآباد ڈویڑن کے صدر ضیائ الحسن لنجار 79744 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اسی حلقے سے جی ڈی اے کے امیدوار مسرور احمد جتوئی 29529ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے نوشہروفیروز میں مخالفین کو شکست دینے اور ضلع بھر میں کلین سویپ کرنے پر جیالوں کا جشن۔