این اے 41 لکی مروت سے آزاد امیدوار شیر افضل خان ایک لاکھ 17ہزار 988 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 لکی مروت سے آزاد امیدوار شیر افضل خان ایک لاکھ 17ہزار 988 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے امیدوار اسجد محمود 68ہزار 303ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 48.10 فیصد رہا۔