الیکشن 2024 سندھ اسمبلی: پیپلزپارٹی 80، آزاد 14، ایم کیو ایم 18 نشستوں پر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 117 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق پیپلزپارٹی 80، آزاد امیدوار 14 اور ایم کیو ایم 18 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ جی ڈی اے 3 اور جماعت اسلامی 2نشست پر کامیابی حاصل کرسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس38بے نظیرآباد سے پیپلزپارٹی کے غلام قادرچانڈیو 66121ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جی ڈی اے کے سیدزین العابدین 40 ہزار 893ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 2جیکب آباد سے پیپلزپارٹی کے سہراب خان 51433ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ان کے مقابل جے یوآئی کے شفیق احمد49039 ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے۔پی ایس 129 کراچی وسطی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 26296 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے معاذ مقدم 20608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس 128کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے طحہ احمدخان 34 ہزار 417ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کی سیدوجیہہ حسن 18 ہزار 588 ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہیں۔

پی ایس 127کراچی سیایم کیوایم پاکستان کیمعاذمحبوب23389ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جماعت اسلامی کیمسعود علی 12642ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 126کراچی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے افتخار عالم 38729ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جماعت اسلامی کے نصرت اللہ 25835 ووٹ لے کر ہار گئے ہیں۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 123 کراچی کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالوسیم 17526 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اکبر 13117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 130 کراچی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے جمال احمد 38884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حارث علی 19366 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 105کراچی سے پیپلزپارٹی کے سعیدغنی 26168ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور جی ڈی اے کیعرفان اللہ مروت کو20111ووٹ ملے۔پی ایس110کراچی سے آزادامیدوار ریحان بندو کڑا 47450 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے سفیان 22 ہزار 630 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 106 کراچی سے آزاد امیدوار سجاد علی 20 ہزار 658 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جکہ پیپلزپارٹی کے عثمان غنی 16854ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 107 کراچی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد یوسف 26902 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خالد 19673 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 108 کراچی کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان کے محمد دلاور 20014 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مراد شیخ 16850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 101 کراچی شرقی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیوا یم کے معید انور 43080 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار آغا ارسلان 34745 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔پی ایس 99 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے فرحان انصاری 26 ہزار 658ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد یونس 22 ہزار 321 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 95 کراچی سے پیپلزپارٹی کے محمد فاروق اعوان 16383 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ اظہر 11027 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 25سکھر سے پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ 51792ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جے یوآئی کے میر بخش 25059ووٹ لے سکے۔پی ایس92کورنگی سے ایم کیوایم پاکستان کے ارسلان احمد 10795 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزادامیدوار شگفتہ رفیق 6816ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی ایس 23سکھر سے پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر شاہ 69266ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے عنایت اللہ 21137ووٹ حاصل کر سکے۔پی ایس97 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے شوکت علی 4997 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی پی کے بشیر احمد4277ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 69 بدین سے پی پی کے میر اللہ بخش تالپور38 ہزار 459ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے میر عبداللہ خان 33ہزار 378ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 4 کشمور سے پی پی پی کے عبدالرف کھوسو 58 ہزار 046 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میر غالب حسین ڈومکی 25 ہزار 758ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔پی ایس 14قمبرشہداد کوٹ سے پیپلزپارٹی کے نادر علی مگسی 38473 ووٹ لیکر جیت گئے اور جی ڈی اے کے مظفر علی 20422ووٹ لے سکے۔پی ایس 98 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کیارسلان پرویز 13 ہزار 903 ووٹ لیکر کامیاب قرا پائے اور جماعت اسلامی کے حماد اللہ 5551ووٹ لیکر ہار گئے۔

پی ایس 24 سکھر سے پیپلزپارٹی کے سید فرخ شاہ 41 ہزار 235ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور آزاد امیدوار مبین احمد 19622 ووٹ لیکر ہار گئے۔پی ایس 39 بینظیرآباد سے پیپلزپارٹی کے بہادر خان 69 ہزار 876 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے عارف نیاز 15015 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 3 جیکب آباد سے آزاد امیدوار ممتاز حسین جاکھرانی 39 ہزار 600 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور پیپلزپارٹی کے اورنگزیب پنہور 31586 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 90 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے شارق جمال 35 ہزار 609 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار وقاص اقبال 32645ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس 35نوشہروفیروزسے پیپلزپارٹی کے ضیا الحسن 79744ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے مسروراحمد خان 29529ووٹ لے سکے۔.غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس 74سجاول سے پیپلزپارٹی کے محمدعلی ملکانی 83900ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ آزاد امیدوارعبدالستار 14259ووٹ لیکردوسرینمبر پر رہے۔

غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس 40سانگھڑ سے جی ڈی اے کے غلام دستگیر 56354ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے نوید ڈیرو 52923ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس 91کورنگی سے جماعت اسلامی کے محمدفاروق 23499ووٹ لیکرجیت گئے اور انڈیپنڈنٹ امیدوار عابد جیلانی 22ہزار 732ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس 87ملیر سے پیپلزپارٹی کے محمودعالم 19220ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار طائوس خان 7703ووٹ لے سکے۔

غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 19گھوٹکی سیآزادامیدوارنادراکمل لغاری 55683ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے عبدالباری پتافی 44186ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 32نوشہرو فیروزسے پیپلزپارٹی کے سیدسرفرازحسین 58761ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے سید زوہیب علی 27413ووٹ لے سکے۔

غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 37بینظیرآبادسے پیپلزپارٹی کے جاویداقبال 70383ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارعنایت علی 20492ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر سے انڈیپنڈنٹ امیدواراعجاز خان 17580ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے سید مزمل شاہ نے 12762ووٹ لئے۔

سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس 72بدین سے پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل 39849ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے امیر حسن 24296 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 33نوشہروفیروز سے پیپلزپارٹی کے سید حسن علی شاہ 60617ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے شکیل احمد 2817لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس44سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے شاہد تھہیم 60 ہزار 385 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد بخش 49143 ووٹ لے سکے۔

غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس51عمرکوٹ سے پیپلزپارٹی کے نواب تیمورتالپور58958ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے دوست محمد نے 27725 ووٹ لئے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس81دادوسے پیپلزپارٹی کے فیاض علی بٹ54338ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے لیاقت علی جتوئی نی46963ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس71بدین سے پیپلزپارٹی کے تاج محمد41134ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا 32477 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 43سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے پارس ڈیرو67851ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور جی ڈی اے کے نیازحسین 23 ہزار869ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ایس 86ملیرکراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالرزاق راجہ15017ووٹ لیکرجیت گئے جبکہ مسلم لیگ(ن)کے محمدیعقوب 6633ووٹ لے سکے۔

سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس36شہیدبینظیرآبادسے پیپلزپارٹی کی عذرافضل 75866ووٹ لیکرکامیاب ہوئییںجبکہ میربہاول رند 16228 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس80دادوسے پیپلزپارٹی کے عبدالعزیز جونیجو52131 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی ایکے کریم علی جتوئی 43 ہزار 815 ووٹ لیکرہار گئے۔

سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس73سجاول سے پیپلزپارٹی کے شاہ حسین شاہ شیرازی72942ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد اسماعیل میمن 6167 ووٹ لیکر ہار گئے۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس84ملیر سے پیپلزپارٹی کے محمدیوسف بلوچ25348ووٹ لیکرجیت گئے اور انڈیپنڈنٹ امیدوارزین العابدین13437ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 5کشمورسے پیپلزپارٹی کے سردارغلام عابد 29388ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور جے یوآئی کے رب نواز 20983ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 شکار پور سے پیپلزپارٹی کے امتیازاحمد کامیاب قرار پائے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق امتیاز احمد نی61510ووٹ حاصل کئے، آغا تیمورکی43878ووٹ حاصل کیے۔ پی ایس 10لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کی فریال تالپور 85729ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ان کے مد مقابل جے یو آئی کے کفایت اللہ 20617ووٹ حاصل کرسکے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 13 لاڑکانہ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے عادل الطاف 89662 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ف کی نفیسہ بھٹو 4028 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 17قمبر شہداد کوٹ سے پیپلزپارٹی کے نوابزادہ برہان خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی کے برہان خان نے 39ہزار 540ووٹ حاصل کیے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 18گھوٹکی سے آزاد امیدوارجام مہتاب حسین 56079ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے شہریار خان 53981ووٹ حاصل کرسکے۔پی ایس 25 سکھر فور کے 23 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ 11545 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے امیر بخش 4533 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 26خیرپور سے پیپلزپارٹی کے قائم علی شاہ 47234ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امام بخش 19567ووٹ حاصل کرسکے۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیرپور سے پیپلزپارٹی کے ہالار وسان کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی کے ہالاروسان نے 1 لاکھ 27ہزار 709ووٹ حاصل کیے۔

ان کے مد مقابل جے یو آئی کے محمد شریف نے 12900ووٹ حاصل کیے۔پی ایس 22سکھر سے پیپلزپارٹی کے اکرام اللہ 42273ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے محمد مبین 39978ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد سے پیپلزپارٹی کے رہنما جام خان شورو کامیاب ہوگئے انہوں نے 38693 ووٹ حاصل کیے جبکہ جی ڈی اے کے ایاز لطیف 7369 ووٹ حاصل کرسکے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد کی نشست پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے جیت لی ہے، شرجیل میمن نے 63756 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جے یو آئی کے سعید احمد تالپور 11889 ووٹ حاصل کرسکے۔پی ایس 62 حیدرآباد کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے صابر حسین 24385 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار اویس خان 14287 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 65 حیدرآباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے ناصر حسین قریشی 23184 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شعیب شوکت 14321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 63حیدرآباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد ریحان 40306 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کامران شفیق کو 11844 ووٹ ملے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس68بدین سے پیپلزپارٹی کے محمد ہالیپوٹو کامیاب قرار پائے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق محمد ہالیپوٹونی57540ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے منصورعلی13865ووٹ حاصل کرسکے۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کیماڑی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے لیاقت آسکانی 237 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے غلام مصطفی 98 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 بدین 3 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارباب امان اللہ 639 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جی ڈی اے کے حسنین علی مرزا 12 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی 7 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 78جامشورو سے پیپلزپارٹی کے سکندر علی شورو کامیاب قرار پائے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی کے سکندر علی شورو نی4687ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار منیر حیدر شاہ9430ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کراچی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ساجد حسین 20372 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالحفیظ 10832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔