قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی 6سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیال چوہدری کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی 6 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیا ل چوہدری 83 ہزار 331 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر 56ہزار 789 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب42.20 فیصد رہا۔