قومی اسمبلی کے حلقہ این اے12 کوہستان سے آزادامیدوار محمد ادریس 26ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے12 کوہستان سے آزادامیدوار محمد ادریس 26ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے امیدوار صلاح الدین 22 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 50.89 فیصد رہا۔