مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کم از کم 30مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

ہفتہ 10 فروری 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق خواتین کی کم از کم 30مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے لئی58خواتین کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کروائی گئی ہے ،الیکشن کمیشن اس ترجیحی فہرست کے مطابق خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست کے مطابق ذکیہ شاہنواز، عشرت اشرف، تہمینہ دولتانہ، مریم اورنگزیب، عظمی بخاری ،حنا پرویز بٹ، سلمی سعدیہ تیمور، راحیلہ خادم حسین، بشری بٹ، ثانیہ عاشق جبیں، سلمی بٹ ،کنول پرویز، مہوش سلطانہ، نوشین عدنان، عاصمہ احتشام الحق، کوثر جاوید، عظمی جبیں راجہ، امبرین اسماعیل ،ممتاز بیگم، سنبل ملک حسین، رخسانہ کوثر، شازیہ رضوان، موتیہ بیگم، رابعہ نسیم فاروقی، سونیا عشر، عظمی کاردار، صفیہ سعید، تاہیا نون، آمنہ حسن، عاصمہ ناز عباسی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں طاہرہ اورنگ زیب، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگ زیب، نذہت صادق، مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شزا خواجہ، رومینہ خورشید عالم کامخصوص نشستوں پر رکن بننے کا امکان ہے۔