مسلم لیگ (ن)عوامی طاقت سے پاکستان کی سب بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ، جمال شاہ کاکڑ

ہفتہ 10 فروری 2024 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اورنو منتخب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے رکن جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)عوامی طاقت سے پاکستان کی سب بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے انشااللہ ہم مرکز سمیت بلوچستان اور پنجاب میں بھی بننے والی حکومتوں کو لیڈ کرینگے تمام سیاسی پارٹیوں پر فرض ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامیابی کے بعد ہفتہ کو مبارکباد دینے والوں کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما صوبائی ترجمان چوہدی شبیر احمد ،سحر گل خان خلجی ، حیدر اچکزئی، سعید الحسن مندوخیل،سمیت دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ باہمی اتفاق سے ہی ملک وقوم کو درپیش سیاسی و معاشی عدم استحکام اور مایوسی سمیت بے یقینی کے ماحول سے نجات دلائی جاسکیی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد قوم کو درپیش سلگتے ہوئے مسائل سے نجات دلانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے منشور کی عملی تکمیل کے لیے فوری طور پر قابل عمل اقدامات اٹھائے جاینگے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مہیاکیا جا سکے انہوں نے مسلم لیگ پر عوام کے اعتمادکے اظہار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے منتخب نمائندے عوامی توقعات کے عین مطابق عوام کی طرف سے دئیے گئے حق نمائندگی ادا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاینگے تاکہ ملک و قوم کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے یہ ہمارے بہتر مستقبل کا سوال ہے ۔