ؔ این ای260 کے رزلٹ تعطل کا شکار ،مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے حمایتوں کا احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ

ہفتہ 10 فروری 2024 21:25

Rخاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) این ای260 کے انتخابی نتائج تعطل کا شکار، مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے حمایتوں نے احتجاجا مختلف روڈوں کو بلاک کرکے اور آراو آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیلئے خاران مین شاہراہ شیخ مسجد روڈ کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے روز کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے آر او دفتر کے سامنے دھرنے دئیے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے امیدوار حاجی محمد عثمان بادینی اپنے حمایتوں کے ساتھ موجود تھے احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اپنے بھائی میر اعجاز خان سنجرانی کو جتوانے کے لیے رزلٹ کو روکا ہوا ہے دو دن گزرتے کے باوجود تاحال رزلٹ کا اعلان نہیں کیا جارہا ہیں اس دوران سیکورٹی فورسز کو مزید سخت کیا اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی، ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک بادینی حاجی محمد آسا تگاپی و دیگر کا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے NA-260 کے رزلٹ کو روکنے پے آر او کے خلاف دھرنے میں موجود ہیں واضح رہے کہ این ای260 خاران واشک نوشکی اور چاغی پر مشتمل حلقہ ہیں اور ار او دفتر خاران ہیڈکوارٹر میں ہیں دو دن سے خاران میں روڈ بلاک احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کا سلسلہ جاری رہا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔