ی*فیصل آباد میںمسلم لیگ ن کی ناکامی میں اپنے ہی ایک دوسرے کی شکست کیلئے متحرک رہے

4راجہ ریاض احمد خان کے بیٹے ، عابد شیرعلی، ملک نواب شیر وسیر ،خواجہ رضوان ،شیخ یوسف اور طلال چوہدری کے والد سمیت دیگر کی شکست کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اتوار 11 فروری 2024 18:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد خان کے بیٹے ، عابد شیرعلی، ملک نواب شیر وسیر ،خواجہ رضوان ،شیخ یوسف اور طلال چوہدری کے والد سمیت دیگر کی عبرتناک شکست کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، فیصل آباد میںمسلم لیگ ن کی ناکامی میں مسلم لیگ ن کے اپنے ہی ایک دوسرے کی شکست کیلئے متحرک رہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ان کو 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں این اے 104 ٹکٹ جاری کیا تو انہوں نے اپنی طبیعت ناسازی کا بہانہ بنا کر ٹکٹ اپنے بیٹے بیرسٹر راجہ دانیال کو دے کر میدان میں اتارا تو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مذہبی گھرانہ سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ حامد رضا نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا حامد رضا فیصل آباد میں پاک فوج کے دفتر پر حملہ میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں اور وہ ضمانت پر ہیں، ملک نواب شیر وسیر کو مسلم لیگ ن نے این اے 96سے ٹکٹ جاری کیا تھا یہاں پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری مضبوط امیدوار تھے مگر پارٹی قیادت نے نواب شیر وسیر کو ٹکٹ جاری کیا جو کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار رائے حیدر کھرل سے ہار گئے ،سیاسی مبصرین کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کی فیصل آباد شکست ٹکٹوں کی غلط فیصلوں کی وجہ سے سامنے آئی ہے یہاں پر مسلم لیگ ن گروپوں بندیوں کا شکار تھی،پارٹی قیادت کو فیصل آباد گروپ بندیوں کا نوٹس لینا چاہئے فیصل آباد کی مقامی قیادت مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم اور کارکنوں کو فعال کرنے میں بری طرح ناکام رہی،2018ء میں خواجہ محمد اسلام کو ٹکٹ جاری کرنے پر شہر کی نشستوں پر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حالیہ انتخابات میں خواجہ رضوان ،شیخ یوسف ،میاں عرفان منان ،راجہ ریاض اور نواب شیر وسیر کو ٹکٹ جاری کرنا بڑی غلطی تھی،چوہدری عابد شیرعلی اور خواخہ رضوان کی شکست میں رانا ثناء اللہ گروپ کے سابق ایم پی اے ملک نواز،نواب شیروسیر کے خلاف خفیہ طور طلال چوہدری ،راجہ ریاض کے بیٹے کی شکست میں رانا افضل فیملی،شیخ یوسف کی شکست میں سابق ایم پی اے شفیق گجر کا اہم کردار ہے،کہاکہ جارہاہے کہ مسلم لیگ ن کی شکست میںمسلم لیگ ن کے اپنے ہی آمنے سامنے تھے جوکہ فیصل آباد اپنے کارکنوں کو متحرک نہیں کرسکے ،