ق* این اے 49 سے کامیاب امیدوار شیخ آفتاب کا بھتیجا دانیال شیخ الیکشن کمیشن پیش

; آزاد امیدوار میجر طاہر صادق آر او آفس آئیں، شیخ آفتاب بھی آ جائیں گے،دونوں امیدواروں کی موجودگی میں آر او آفس میں فیصلہ ہو جائے گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 فروری 2024 18:30

۳اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) عام انتخابات میں اٹک کے حلقہ این اے 49 سے کامیاب امیدوار شیخ آفتاب کا بھتیجا دانیال شیخ الیکشن کمیشن پیش ہوگیا ۔ دانیال شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آزاد امیدوار میجر طاہر صادق آر او آفس آئیں۔مسلم لیگ ن کے فاتح امیدوار شیخ آفتاب بھی آر او آفس آ جائیں گے۔میجر طاہر صادق اپنے فارم 45 لے آئیں اور ہم بھی آر او کو اپنے جمع کروا دیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں امیدواروں کی موجودگی میں آر او آفس میں فیصلہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا آزاد امیدوار میجر طاہر صادق نے متعدد بار آر او آفس آنے کی یقین دہانی کروائی، مگر وہ آر او آفس میں نہیں آئے ۔ الیکشن کمیشن نے آج آر او اٹک کو میجر طاہر صادق کو دوبارہ بلانے کی ہدایت کی ہے،الیکشن کمیشن کے کوڈ اف کنڈکٹ کے مطابق آر او اٹک نے معتدد بار میجر طاہر صادق کو بلایا،مگر آزاد امیدوار میجر طاہر صادق آنے کو تیار نہیں تھے،جس کے بعد آر او اٹک نے ریکارڈ کے مطابق فارم 47 جاری کیا ہے،اب اسی پر معاملہ آگے چلے گا،