ہالینڈ میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

لوگ قرآن پڑھیں اور مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کریں،منتظمین

پیر 12 فروری 2024 17:50

ہالینڈ میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) چند برسوں کے دوران یورپ کے متعدد ممالک میں اسلاموفوبیا نے معاملات کو غیر معمولی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ، سوئیڈن اور ناروے میں اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

ڈنمارک اور ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے کئی مسیحیوں نے مسلمانوں سے نفرت کے اظہار کے لیے قرآن کے نسخوں کی بیحرمتی جیسے قبیح کام بھی کیے ہیں۔ہالینڈ میں 13 جنوری کو انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے علم بردار ویگننز ویلڈ نے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کی کوشش کی تھی۔اس مذموم کوشش کے جواب میں مسلمانوں نے قرآن کے نسخے تقسیم کرنے مہم شروع کی ہے تاکہ ڈچ معاشرے میں اسلام کی تعلیمات عام ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کے شہر ارنہم میں قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ لوگ قرآن پڑھیں اور مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کریں۔اس حوالے سے 6 مساجد فانڈیشنز کے مینیجرز نے ارنہم شہر کے ایک چوک میں جلائیں مت، پڑھیں کے زیرعنوان تقریب منعقد کی۔تقریب میں چوک سے گزرنے والوں کو ڈچ ترجمے پر مبنی قرآن کے نسخے دیے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ اسلام سے متعلق بروشر بھی تقسیم کیے گئے۔ قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی اس تقریب مٹھائی کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :