
سراج الحق نے بطور امیر جماعت اسلامی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا
کوشش اور محنت کے باوجود الیکشن میں جماعت اسلامی کو مطلوبہ نتائج نہیں دلا سکا، الیکشن میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہورہا ہوں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق
ثنااللہ ناگرہ
پیر 12 فروری 2024
17:17

(جاری ہے)
میں اس ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت کی امارت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
قیصر شریف نے کہا کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے شوری کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ لاہور میں ہوگا۔ شوری کے اجلاس کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔ مرکزی مجلس شوری میں اس صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی نے نئے امیر کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئے امیر کیلئے سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن کے نام سامنے آئے ہیں، امیرجماعت اسلامی کا انتخاب ہر پانچ سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔ صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں اراکین جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ان میں سراج الحق،لیاقت بلوچ،حافظ نعیم الرحمان کے نام امیدواروں میں شامل ہیں۔ اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ ماہ اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی اعلان ہو گا۔ جماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن صدر راشد نسیم دیگر ارکان بلال قدرت بٹ،سردار ظفر حسین، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور انجینئیر اخلاق احمد پر مشتمل ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.