نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

منگل 13 فروری 2024 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کے خلاف مقامی شہری راشد خان نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار راشد خان نے درخواست میں وسیم قادر پر اعتراض عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی آزاد حیثیت چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیوں اختیار کی جبکہ انہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔