راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،10ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

بدھ 14 فروری 2024 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اشیا فروخت کرنے و الے دکاندارعبدالوہاب کو گرفتارکرلیا،،ملزم سے مختلف برانڈز کے جعلی شیمپو برآمد ہوئے، گنجمنڈی پولیس نے نجی کمپنی کی جانب سے درخواست موصول ہونے پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد خان سے 1کلو100 گرام چرس برآمد کی،منشیات فروش محمد خان اپنے گھر سے گلی میں بالٹی لٹکا کر منشیات فروخت کرتا تھا،ملزم سے منشیات کی فروخت میں استعمال ہونے والی بالٹی بھی برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جنید سے1کلو400گرام چرس برآمد کی۔ صدرواہ پولیس نے ملزم شیراز سے 564گرام چرس برآمد کرلی۔

صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم توصیف اقبال کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم تیمور سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم جہانگیر سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ملزم عنصر سے 8لیٹرشراب،نصیر آباد پولیس نے ملزم شہریار سے 1بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔