خیبرپختونخوا میں اب تک 16 امیدواروں نے نتائج کے خلاف عدالتوں میں درخواستیں دائر کردی

بدھ 14 فروری 2024 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) خیبرپختونخوا میں اب تک 16 امیدواروں نے نتائج کے خلاف عدالتوں میں درخواستیں دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

3 قومی اور 13 صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف امیدواروں نے درخواستیں دائر کی ہے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 28 پشاور، این اے 11 شانگلہ اور این اے 40 نارتھ وزیرستان کے نتائج چیلنج ہیپشاور کے 8 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے جبکہ پی کے 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 78 نتائج کے خلاف درخواست دی گئی ہے پی کے 79، 80، 82 ،20 اور پی کے 21 کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے بنوں کے دو صوبائی اسمبلی حلقوں پی کے 101 اور 102 کے خلاف بھی آزاد امیدوار عدالت چلے گئے ہے تمام درخواستوں پر 15 فروری کو سماعت ہوگی