پچھلی کئی دھائیوں سے کوئٹہ کے عوام کو درپیش سنگین مسائل کے دائمی حل سمیت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائنگے،جمال شاہ کاکڑ

بدھ 14 فروری 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری نومنتخب رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پچھلی کئی دھائیوں سے کوئٹہ کے عوام کو درپیش سنگین مسائل کے دائمی حل سمیت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائنگی27 سال بعد کوئٹہ کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن)پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت اہلیان کوئٹہ کی مشکور وممنون ہے اور انہیں اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صحت تعلیم کی بنیادی سہولیات کی مکمل فراہمی سمیت گیس ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن بناتے ہوئے کوئٹہ شہر کے حقیقی امن اور خوبصورتی کوبحال کرنے کے لئے وفاق کا خصوصی تعاون یقینی بنایا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کا پاس رکھا جائے گاتاکہ لوگوں کی مشکلات کم کر کے کوئٹہ کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمہ بلوچستان کوئٹہ کی مختلف اسامیوں کو فوری حاصل کرکے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے بھرپور جدوجہد ہمارا عزم اور اولین فریضہ ہوگا عارضی ریلوے ملازمین کی مستقلی اور کوئٹہ سے اندرون ملک اور مختلف صوبوں کو جانے والی بند ٹرینوں کی فوری بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کریگی اور عوام کے امیدوں پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔