}انتخابات ‘دھاندلی نہیں ہوئی ‘فارم 47 تبدیل کئے گئے‘ تیمور جھگڑا

پشاور کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کلین سویپ کرچکے ہیں‘ کامران خان بنگش

جمعرات 15 فروری 2024 21:30

ز پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر تمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کلین سویپ کرچکے ہیں،انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی فارم 47 تبدیل کئے گئے، پشاور کے نو حلقوں پر نتائج تبدیل کئے گئے پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کامران بنگش اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ این اے 28 پر نورعالم خان کے 38 ہزار ووٹ کے ساتھ ایک لگا کر 1 لاکھ 38 ہزار کئے گئے۔

(جاری ہے)

پی کے 72، پی کے 73 اور پی کے 74 کے فارم 47 بھی تبدیل کئے گئے ،پی کے 79 کا نتیجہ مجھے ازبر ہوگیا ہے۔میرے حلقے پر دوسرے نمبر پر جے یو آئی جبکہ کامیاب 7امیدوار ن لیگ کے پانچویں نمبر پر تھا۔تیمور سلیم نے کہا کہ کامران بنگش کے ووٹ 30 ہزار جبکہ ساتویں نمبر پر 3 ہزار 996 ووٹ والے آزاد امیدوار کو کامیاب کرایا گیا۔کامران بنگش صوبہ میں سب سے زیادہ لیڈ کے ساتھ جیتے تھے انہوںنے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے اسے اب چھپایا نہیں جا سکتا۔آر او یا دیگر افسران معذرت نہیں کرسکتے کہ ان کا کام نہیں۔۔اگر بہت سے ار اوز اور پرزائیڈنگ آفیسرز دباو برداشت نا کرتے تو تاریخی منڈیٹ نا ملتا۔