Live Updates

عمران خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کے حق میں نہیں

اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے،عمران خان نے کہا ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگز کی طرف جانا ہوگا۔علی محمد خان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 فروری 2024 11:50

عمران خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کے حق میں نہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2024ء) رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی۔عمران خان نے کہا ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔عمران خان نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے ،عمران خان نے کہا ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگز کی طرف جانا ہوگا ، بانی پی ٹی آئی نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ ایڈری کنسلیشن کا بھی حوالہ دیا،عمران خان نے کہا اقتدار میں آکر پی ٹی آئی ملک کو سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لیکر جائیگی،عمران خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کے حق میں نہیں ، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے، علی محمد خان نے کہا کہ ہماری سیٹیں 160 سےز ائد ہیں ، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بناسکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر( ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کیساتھ بیٹھے تو پی ٹی آئی نظریئے کی نفی ہوجائے گی،جے یو آئی سے بات ہوئی تو ایم کیو ایم سے بھی ہونی چاہئے۔ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی محمد علی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے بات ہورہی ہے تو ایم کیوایم سے بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم ہمارے ساتھ رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے بیانئے کی نفی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سے غداری کرنیوالوں کو عوام نے پھینک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں (ن) لیگ کے ساتھ زیادتیوں کو تسلیم کرتے ہیں، ماضی میں ہم نے دیکھا کہ بینظیر بھٹو کو کس طرح ٹارگٹ کیا جاتا تھا،ہم نے سخت سے سخت بات کی لیکن کسی کی تضحیک نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر( ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کیساتھ بیٹھے تو پی ٹی آئی نظریئے کی نفی ہوجائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات