این اے 127میں بلاول بھٹو کی شکست پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 17 فروری 2024 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے این اے 127 میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکست پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت حکومت سازی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی میں پارٹی کے سینئر رہنماں کو شامل کیا جائے گا۔تحقیقاتی کمیٹی شیری رحمان، شہلا رضا، مکیش چاولہ اور دیگر رہنماں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کرے گی۔کمیٹی این اے 127 میں بلاول بھٹو کی شکست کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔بلاول بھٹوکی شکست کے محرکات جاننے کیلئے اسلم گل نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی تجویر دی تھی۔