
100 فیصد یقین ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے تانے بانے بلوچستان والی قوتوں سے ملتے ہیں
وہ قوتیں جو بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں ورنہ وہ کبھی چیف جسٹس کا نام نہیں لیتے اور نہ ہی 10 دن بعد ان کا ضمیر جاگتا۔ ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کا الزام
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 17 فروری 2024
19:58

(جاری ہے)
یہ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے،یہ تانے بانے عالمی سازش کیساتھ ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کی بات پر کیسے یقین کیا جاسکتا ہے جو خود کشی کرنے کی بات کر رہا ہو ۔
کمشنر راولپنڈی کے الزامات سے الیکشن کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔الزامات پر اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں ۔عالمی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ۔خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں کے نتائج تبدیل کیے گئے، ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے 13 لوگوں کا جتوایا گیا، 70، 70 ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے۔ جعلی مہریں لگی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں۔کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دباوٴ نہیں، میرے باپ دادا انگریزوں سکھوں کیخلاف لڑے ہیں، اس ملک کو توڑنے کا حصہ نہیں بن سکتا۔آج بھی ہمارے لوگ بیٹھ کر جعلی مہریں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، صرف فارم 45 اکٹھے کرلیں نتائج کلیئر ہو جائیں گے،بے ضابطگیاں چھوٹا لفظ ہے۔جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔ ہم نے 14 امیدوارون کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے۔ میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں۔ میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.