ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں 1،2 استعفے اور آ جائیں ہیں
پنجاب کے ایک بہت بڑے شہر کے کمشنر صاحب بھی استعفٰی دے سکتے ہیں، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، سینئر صحافی محمد مالک کا دعوٰی
محمد علی اتوار 18 فروری 2024 00:51
(جاری ہے)
اگر ایک کمشنر ایسے الزامات لگا رہے ہیں تو ان کے پاس ثبوت بھی ہوں گے۔ کمشنر راولپنڈی کے پاس کچھ پیغامات محفوظ ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ پیغامات سامنے لائیں اور یہ بتائیں کہ انہیں کس نے یہ سب کرنے کیلئے کہا۔
حامد میر نے انکشاف کیا کہ میری اطلاعات کے مطابق یہ صرف ایک کمشنر راولپنڈی ہی نہیں بلکہ کچھ اور بھی سرکاری افسران جنہوں نے آر او اور پریزائڈنگ افسران کی ڈیوٹی کی، انہوں نے بھی الیکشن کمیشن کو شکایت کی ہے۔ واضح رہے کہ 8 فروری کے الیکشن کے دوران راولپنڈی ڈویژن کی 13 قومی اسمبلی کی نشستوں پر دھاندلی کرنے کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد کمشنر راولپنڈی کا تبادلہ کر دیا گیا۔ لیاقت علی چٹھہ کو فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت چٹھہ نے ڈویژن بھر میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کی تھی، کمشنر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ میں انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، کمشنر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ و گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے حوالے سے پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کی شکست کو لیڈ میں تبدیل کردیا، میں نے ڈویژن کا سربراہ ہونے کے ناطے راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے لہٰذا مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن کروانے کے لئے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، 70 ہزار لیڈ والے آزاد امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر ہرایا، اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں، مجھے جینے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غلط کام کرنے کے لئے شدید دباو ڈالا گیا جس پر میں قوم سے معافی مانگتا ہوں اور اپنے جرم کے اعتراف پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے میں اپنے ریٹرننگ افسران سے بھی معافی مانگتا ہوں کیونکہ جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔ انہوں نے پاکستان کی بیوروکریسی پر زور دیا کہ تمام بیوروکریٹ کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں ہم نے 14 امیدواروں کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی پر میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کہچری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں عام انتخابات میں دھاندلی کے باعث مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا استعفیٰ منظر عام پر آگیا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، کمشنر راولپنڈی نے اپنا استعفی گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا، استعفے کے متن میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے انتخابات میں دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیا، مجھ پر غیر قانونی کام کروانے کے شدید دباؤ ڈالا گیا، سال 2024ء کے صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے میں اپنے عہدے اور سروس سے مستعفی ہوتا ہوں۔ کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اردو پوائنٹ کی خصوصی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.